اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق مصر کے فوجی امور کے ماہر نے ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ مصر کی فوج نے امریکہ کا ایک ڈورن طیارہ مار گرایا ہے- حسام سویلم نے ایل ٹی سی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا ڈرون طیارہ مصر کی مسلح افواج کے بارے میں اطلاعات اکھٹی کر رہا تھا- اس ڈرون کو بحیرہ روم میں تعینات امریکہ کا چھٹا بحری بیڑہ آپریٹ کر رہا تھا- حسام سویلم نے مزید کہا کہ یہ امریکہ کا جدید ترین ڈرون ہے اور اس کو وہ افغانستان میں دہشتگردوں کی تلاش کے لۓ کام میں لاتا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ واشنگٹن دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ مصر کے ہاتھ تین سو ہلفائر (Hellfire) میزائل فروخت کرے گا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲